شوہر: بھئ بیگم اپنی چالیس سالہ شادی شدہ زندگی میں آج پہلی بار تم نے اتنی بہترین چاۓ بنائ ہے کہ بیان نہیں کر سکتا۔
بیوی: آے ہاے، میری تو عقل ہی ماری گئ، میں نے غلطی سے اپنی پیالی آپ کو دے دی۔
ڈاکٹر پاگل سے: تم پاگل کیسے ہوئے؟۔
پاگل: میں نے ایک بیوہ سے شادی کی ، اُس کی جوان بیٹی سے میرے باپ نے شادی کی، میرا باپ میرا داماد بن گیا، میری وہی بیٹی میری ماں بن گئی، ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ، تو وہ میری بہن بن گئی مگر میں اس کی نانی کا شوہر تھا اس لیے وہ میری نواسی ہوئ، اور اس طرح میرا بیٹا اپنی دادی کا بھائی بن گیا ، اور میں اپنے بیٹے کا بھانجا۔۔۔
ڈاکٹر:چل اُٹھ جا ، کھوتے دیا پترا، منوں وی پاگل کرنا اے!!!۔
سردار سائینٹسٹ (Scientist)
نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
اُڑ جا،،،،،،!
مکھی نہیں اُڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
وہ سُن نہیں سکتی!:
مالک: (نئے ملازم سے) ”ديکھو! ميں نے تم پر کتنا اعتماد کيا ہے کہ پورے گھر کی چابياں تمھارے سپرد کر رکھی ہيں۔“
” کيا خاک اعتماد کيا ہے:( تجوری کو تو ان ميں سے کوئی بھی نہيں لگتی اور بيگم صاحبہ کی الماری کا تالا بھی نہيں کھلتا۔“:
یک شاگرد نے دریا میں اپنے استاد کو ڈوبتے دیکھا
تو یہ چلاّتا ہوا مدرسے کی طرف بھاگا
کل چھٹی ہے۔۔۔ کل چھٹی ہے۔۔۔۔
باپ: ”بیٹا! بارش ہو رہی ہے، پودوں کو پانی نہ دینا۔“
بیٹا: ”وہ کیوں ابا جان؟“
باپ: ”تم بھیگ جائو گے نا۔
ایک گاؤں میں ایک بڑے میاں فوت ہوگئے، مدرسے میں استاد صاحب نے چھٹی کا اعلان کردیا۔
بچے خوشی خوشی مدرسے سے باہر کی طرف بھاگنے لگے۔
سامنے سے دو بوڑھوں کو آتا دیکھ کر ایک بچے نے دوسرے سے کہا:
”یار! وہ دیکھو سامنے سے دو چھٹیاں اور آرہی ہیں۔“
بیوی: (شوہر سے) ”تم سوتے ہوئے مجھے گالیاں دے رہے تھے۔“
شوہر: ”تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔“
بیوی: ”کیا غلط فہمی ہوئی ہے؟“
شوہر : ”یہی کہ میں سو رہا تھا۔“
لڑکی: ”میری سالگرہ کا تحفہ کدھر ہے؟“
لڑکا: ”وہ سامنے سرخ رنگ کی گاڑی دیکھ رہی ہو؟“
لڑکی خوش ہوتے ہوئے: ”واہ جی واہ۔“
لڑکا: ”اس رنگ کی نیل پالش لایا ہوں تمہارے لیے۔“
مجسٹریٹ: ”تم پانچویں بار عدالت میں آرہے ہو۔ تمہیں شرم نہیں آتی؟“
چور: ”اور آپ جو ہر روز آتے ہیں، آپ کو تو ڈوب کر مرجانا چاہیے۔“
ایک شخص: (اعلان کرتے ہوئے) ”یہ گائے کا بچہ کس کا ہے؟“
دوسرا شخص: (گائے کے بچے کو غور سے دیکھتے ہوئے) ”لگتا تو گائے کا ہی ہے۔“
شوہر "ہم آج کھانا باہر کھائیں گے۔"
بیوی (خوش ہوتے ہوئے)، "آپ دس منٹ ٹھہریں میں ابھی تیار ہو کر آتی ہوں۔"
"تیار ہونے کی ضرورت نہیں، جا کر کھانا بناؤ۔ میرا کہنے کا مطلب تھا کہ کھانا باہر صحن میں کھائیں گے۔" شوہر نے کہا۔
شوہر ہر رات دیر سے گھر آیا کرتا تھا، ایک روز بیوی نے تنگ آکر اس کی پٹائی کرنے کے لیے جھاڑو اٹھالی۔
شوہر نے فورا کہا: ”یا اللہ! تیرا لاکھ شکر ہے۔“
بیوی: (حيران ہوکر) ”کس بات پر شکر ادا کررہے ہو؟“
شوہر: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے کتنی اچھی بیوی دی ہے، جو رات کے ایک بجے بھی گھر کی صفائی کر رہی ہے۔“
ا’ستاد نے شاگردوں سے کہا کہ اس شعر کا انگلش میں ترجمہ کریں۔
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
ایک شاگرد نے ترجمہ کیا۔
مائی مائنڈ از ’فل اف ڈیٹا بیس
او۔۔گاڈ پلیز میک می منٹل کیس۔
0 Comments